ایران میں آپریشن ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گِر جائیں گی، ٹرمپ

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کے باعث ایران تیل سے پیسہ نہیں کما پا رہا، ایران میں آپریشن ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گر جائیں گی۔میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، گزشتہ جون کے حملوں نے ایران کی جوہری صلاحیت تباہ کر دی ہم نے ایران کی 90فیصد میزائل فیکٹریاں تباہ کر دیں اب ایران بہت بری حالت میں ہے اور ان کے لیڈرز کو ختم ہو گئے ہم نہیں جانتے کہ ایران پر کون حکومت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی معیشت تباہ ہو رہی ہے ایران پر پابندیاں کامیاب ہیں اور وہ اپنا تیل نہیں بیچ سکتا، امریکی ناکہ بندی کے باعث ایران تیل سے پیسہ نہیں کما پا رہا، ایران میں آپریشن ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گر جائیں گی، میں صرف اتنا بتا سکتا ہوں ایران معاہدہ کرنے کیلئے بےچین ہے ایران ایک معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ مجھے فیفا ورلڈکپ میں ایران کی شرکت پر کوئی اعتراض نہیں لیکن میرے خیال میں ہمیں ایران کو امریکا میں فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دینی چاہیے یہ فیفا پر منحصر ہے کہ ایران ورلڈ کپ میں شرکت کرتاہے یا نہیں۔