نوئیڈا میں ہائی الرٹ، پورا شہر 11 زون میں تقسیم، 8 مئی تک دفعہ 163 نافذ

Wait 5 sec.

نوئیڈا میں حالیہ دنوں ہونے والے مزدور کے احتجاجی مظاہروں اور آج یومِ مزدور کے پیش نظر پولیس انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ دکھائی دے رہی ہے۔ ممکنہ احتجاج اور بھیڑ کو قابو میں رکھنے کے لیے کمشنریٹ نے حساس علاقوں میں وسیع سیکورٹی انتظامات کیے ہیں۔ پولیس کمشنر لکشمی سنگھ کی ہدایت پر پورے ضلع کو زون اور سیکٹرس میں تقسیم کر کے نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ انتظامیہ کی بنیادی توجہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کسی بھی قسم کی بد نظمی نہ ہو اور یوم مزدور پُرامن طریقے سے گزر جائے۔ اس کے لیے پولیس نے پہلے ہی حساس علاقوں کی نشاندہی کر کے وہاں اضافی پولیس فورس تعینات کر دی ہے۔Noida, Uttar Pradesh: On Labour Day, Noida Police remained on alert and conducted surveillance using drone cameras. Monitoring was carried out in the Hosiery Complex and other sensitive areas(Source: Noida Police) pic.twitter.com/w1YYvilFyd— IANS (@ians_india) May 1, 2026ضلع گوتم بدھ نگر میں سیکورٹی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ضلع کو 11 زون اور تقریباً 49 سیکٹرس میں بانٹا گیا ہے۔ نوئیڈا، سینٹرل نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کو الگ الگ حصوں میں تقسیم کر پولیس افسران کی ذمہ داریاں طے کر دی گئی ہیں۔ ہر زون میں سینئر افسران تعینات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی صورتحال میں فوری فیصلہ لیا جا سکے۔ یہ حکمت عملی بھیڑ پر قابو پانے اور نظم و قانون برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔اس کے علاوہ نوئیڈا میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر 30 اپریل سے 8 مئی تک دفعہ 163 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس کے تحت بغیر اجازت کسی بھی قسم کے اجتماع یا مظاہرے پر پابندی رہے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ قدم احتیاطی طور پر اٹھایا گیا ہے تاکہ امن و امان متاثر نہ ہو اور عام لوگوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔UP: नोएडा पुलिस अलर्ट मजदूर दिवस से पहले नोएडा में सुरक्षा व्यवस्था कड़ी कर दी गई है। गौतमबुद्धनगर पुलिस कमिश्नरेट ने 30 अप्रैल से 8 मई तक धारा 163 लागू कर दी है।असामाजिक तत्वों की आशंका के चलते पुलिस पूरी तरह सतर्कशहर के चप्पे-चप्पे पर निगरानी, लगातार फ्लैग मार्च… pic.twitter.com/QShZTvdaxJ— Ankit Kaushik {पत्रकार} (@ankitka96062636) April 30, 2026سیکورٹی کے پیش نظر ضلع میں کثیر پولیس فورس تعینات کی گئی ہے، جس میں 1000 سے زائد پولیس اہلکار، کئی سینئر افسران اور پی اے سی کی 10 کمپنیاں شامل ہیں۔ صنعتی علاقوں، اہم چوراہوں، بازاروں اور حساس مقامات پر پولیس کی خصوصی نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ خواتین پولیس اہلکار بھی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہیں تاکہ ہر صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بار سیکورٹی نظام کو ہائی ٹیک بنایا گیا ہے۔ 50 سے زیادہ اہم مقامات پر ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ ڈرون کے ذریعے بھیڑ پر نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی فوٹیج پر نظر رکھ کر کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر فوری کارروائی ممکن ہے۔یکم مئی کو پولیس کمشنر لکشمی سنگھ نے خود کئی علاقوں کا دورہ کر کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو واضح ہدایات دی ہیں کہ کسی بھی قسم کی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے تمام مزدور تنظیموں اور عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پابندی کریں اور کسی بھی افواہ یا اشتعال میں نہ آئیں۔ پولیس انتظامیہ نے تمام مزدوروں اور تنظیموں سے امن اور تعاون برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے انتظامیہ سے رابطہ کریں، لیکن قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔ پولیس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا تشدد پر سخت کارروائی کی جائے گی۔