واشنگٹن (یکم مئی 2026): امریکی سینیٹ میں ایران جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کی گئی قرارداد چھٹی بار بھی ناکام ہو گئی۔امریکی سینیٹ میں ایران جنگ کے خاتمے کیلیے پیش کی گئی قرارداد چھٹی مرتبہ بھی ناکام ہو گئی۔ سینیٹ نے ایران میں امریکی فوجی کارروائیاں ختم کرنے کی قرارداد 47 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے مسترد کردی۔گزشتہ بار قرارداد کی حمایت میں 48 ووٹ ڈالے گئے تھے۔ تاہم اس بار قرارداد کے حق میں مزید ایک ووٹ کم ہو گیا۔امریکی سینیٹ میں معروف ڈیموکریٹک سینیٹر ایڈم شِف نے چھٹی بار یہ قرارداد پیش کی تھی۔پینسلوینیا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکن جان فیٹرمین نے جنگ بندی کیخلاف ووٹ دیا۔ جبکہ دو ری پبلکن سینیٹرز سوزن کولنزاور رینڈ پال نے قرارداد کی حمایت کی۔ان میں سوزن کولنز نے پہلی بار جنگ بندی کی حمایت میں ووٹ دیا ہے۔ایران کا فضائی دفاعی نظام فعال