تہران (یکم مئی 2026): ایران میں جاسوس ڈرون طیاروں کی پروازوں کے بعد ملک کے دفاعی نظام کو فعال کردیا گیا ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت تہران میں جاسوس ڈرون طیاروں کی پروازوں کے بعد دفاعی نظام کو فعال کردیا گیا ہے۔ فضائی دفاعی نظام نے چھوٹے ڈرونز کو نشانہ بنایا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے فضائی دفاعی نظام نے دارالحکومت تہران کے بعض علاقوں میں چھوٹے اور جاسوس ڈرونز کو نشانہ بنایا ہے۔تہران میں سنی جانے والی آوازیں دفاعی سرگرمیوں اور جاسوس ڈرونز کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں سے متعلق ہیں۔دارالحکومت تہران کے مغربی، مرکزی اور جنوب مشرقی حصوں میں اب بھی فضائی دفاعی نظام کی آوازیں سنی جا رہی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے حساس اہداف کے خلاف نگرانی اور دفاعی اقدامات جاری ہیں۔پینٹاگون جنگی اخراجات اور نقصانات سے متعلق جھوٹ بول رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ