واشنگٹن : امریکا ایران مذاکرات سے متعلق پاکستان کے ذریعے بھیجی جانے والی ایرانی تجاویز وائٹ ہاؤس کو موصول ہوگئیں۔رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام نے ایرانی تجاویز ملنے کی تصدیق کردی ہے تاہم متعلقہ حکام ان تجاویز کی تفصیلات کی فراہمی سے گریز کررہے ہیں۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایرانی تجاویز کی تفصیلات میڈیا پر نہیں بتائی جاسکتیں کیونکہ نجی سفارتی بات چیت کو منظر عام پر نہیں لاسکتے۔امریکی حکام نے کہا کہ ایران سے جنگ بندی کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، صدر ٹرمپ کا مؤقف واضح ہے کہ ایران کسی بھی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔مزید پڑھیں : امریکا سے مذاکرات، ایران نے نئی تجاویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے بھیج دیںیاد رہے کہ قبل ازیں ایران امریکا مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی تھی جب تہران کی جانب سے جنگ کے خاتمے اور مذاکرات کے لیے پاکستان کے ذریعے نئی تجاویز امریکا کو ارسال کی گئی تھیں۔ایرانی سرکاری میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی مذاکرات سے متعلق نئی تجاویز جمعرات کی شام پاکستان کے ذریعے ارسال کی گئی تھیں جس کے ملنے کی باقاعدہ تصدیق امریکا کی جانب سے کردی گئی ہے۔