بنگلادیش میں باپ نے چلتی ٹرین کے نیچے گرے کمسن بیٹے کو بچا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے بھیرب ریلوے جنکشن پر باپ نے کمسن بیٹے کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔مسافر ٹرین پلیٹ فارم نمبر ایک پر داخل ہورہی تھی جب میاں اور بیوی بچے کے ساتھ ٹرین میں سوار ہونے کے لیے اسٹیشن پر کھڑے تھے۔ٹرین میں سوار ہوتے وقت خاتون کا پاؤں پھسل گیا اور وہ بچے سمیت پلیٹ فارم پر گر گئی اسی دوران بچہ ہاتھ سے چھوٹ کر پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان موجود خلا میں جاگرا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کے والد نے پٹڑی پر چھلانگ لگائی اور بچے کو اٹھا کر مضبوطی سے تھاما اور خود زمین پر لیٹ گیا، اسی دوران ٹرین ان کے قریب سے گزر گئی اور دونوں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ View this post on InstagramA post shared by The New Indian Express (@newindianexpress)ٹرین کے گزرنے کے بعد ماں روتے ہوئے شوہر اور بچے کے پاس پہنچی جبکہ وہاں موجود لوگ فوری خیریت دریافت کرنے کے لیے ان کے پاس گئے۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے والد کو ہیرو قرار دیا جارہا ہے۔