سینیٹ سے بل منظوری کیلئے 60 ووٹوں کی شرط ختم کرنی چاہیے، ٹرمپ

Wait 5 sec.

صدر ٹرمپ نے سادہ اکثریت کی بنیاد پر امریکی سینیٹ کو ’ریپبلکن سینیٹ ‘ قرار دیدیا۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریپبلکن سینیٹ بائیں بازو کے پاگل  ڈیموکریٹ سینیٹرز کا کتنا ظلم برداشت کرے گی، ڈیموکریٹس سینیٹ میں فلی بسٹر کے ذریعے ریپبلکن بلوں کو روک رہے ہیں۔صدرٹرمپ نے تجویز دی کہ امریکی سینیٹ سے بل منظوری کیلئے 60 ووٹوں کی لازمی شرط ختم کر دینی چاہیے، 60ووٹوں کی شرط ختم کئے بغیر سیو امریکا ایکٹ سمیت اپنے بل منظور نہیں کرا سکتے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس حکومت میں آکر پہلا کام یہی کریں گے، 60ووٹوں کی شرط ختم کر دیں گے، ہمیں بھی ایسے ہی کرنا چاہیے، بےوقوف بنے نہیں رہنا چاہیے۔امریکی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کے ’’دماغی توازن‘‘ پر سوال، وزیر جنگ کی آئیں بائیں شائیں!ایران تنازع پر امریکی صدر کے بیانات پر اب مخالفین پارلیمنٹرین ٹرمپ کے دماغی توازن پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔امریکی صدر جو اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے نہ صرف دنیا بھر بلکہ اپنے ملک میں بھی تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔ اب ایران تنازع کے بعد ٹرمپ پر مخالفین کی تنقید میں مزید تیزی آ گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع و جنگ پیٹ ہیگستتھ کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تو انہیں اپوزیشن اراکین کے ایسے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا جس کا ان کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔رپورٹ کے مطابق اس موقع پر امریکی کانگریس کی خاتون رکن سارا جیکبز صدر ٹرمپ کے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کی نامناسب اور مضحکہ خیز پوسٹوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹرمپ کی ذہنی صحت پر سوال اٹھا دیا۔