حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 12 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے علاقے شومیرہ میں حزب اللہ نے ڈرون حملہ کیا جس میں 12 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔ شمالی اسرائیل میں ڈرون حملےمیں فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔یہ حملہ اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان پر کیے گئے وحشیانہ حملوں کے بعد کیا گیا جس میں 14 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ملک کی قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے) کے مطابق جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 14 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔امریکا کی ثالثی میں عارضی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں۔جیبچٹ کی میونسپلٹی میں رہائشی عمارت کو تباہ کرنے والے حملے میں تین افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوئے۔ الگ حملے میں ایک بچے سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ تول کی میونسپلٹی میں چار افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے۔