مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے مکہ مکرمہ میں کارروائی کرتے ہوئے تین انڈونیشیائی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعے حج کی غیر قانونی اور گمراہ کن خدمات کی تشہیر میں ملوث تھے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اشتہارات کے ذریعے عازمینِ حج کو دھوکہ دے رہے تھے۔ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں نقد رقم، جعلسازی کے لیے استعمال ہونے والا کمپیوٹر کارڈز اور آلات، حج کے جعلی شناختی کارڈز برآمد کرلئے گئے ہیں۔گرفتار کیے گئے افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف سعودی قوانین کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 6 غیر ملکی گرفتارسعودی پبلک سیکیورٹی نے تمام شہریوں اور غیر ملکی مقیمین پر زور دیا ہے کہ وہ حج کے حوالے سے سرکاری ضوابط اور ہدایات کی سختی سے پابندی کریں۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا مشکوک اشتہار کی صورت میں فوری طور پر درج ذیل نمبروں پر اطلاع دیں: مکہ، مدینہ، ریاض اور مشرقی صوبے کے لیے: 911، مملکت کے دیگر تمام علاقوں کے لیے: 999 پر رابطہ کریں۔