کویت: 3 ایرانی باشندوں کو سزائے موت دینے کا فیصلہ

Wait 5 sec.

کویت سٹی: کویتی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین ایرانی باشندوں کو سنائی گئی سزائے موت کے حکم کی توثیق کر دی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔کویتی حکام کے مطابق، کوسٹ گارڈز نے ڈرگ کنٹرول جنرل ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ملزمان کو کبر جزیرے کے قریب سے گرفتار کیا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی جس میں 120 کلوگرام سے زائد حشیش، 10,000 سے زائد نشہ آور گولیاں شامل تھیں۔دورانِ تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا تھا کہ وہ یہ منشیات کبر جزیرے کے قریب چھوڑنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس کام کے بدلے انہیں فی کس 10,000 کویتی دینار کی ادائیگی کا وعدہ کیا گیا تھا۔تاہم، سیکیورٹی اداروں کے بچھائے گئے جال (Entrapment) کی وجہ سے ان کی یہ کوشش ناکام ہوگئی اور وہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔دبئی پولیس کی بڑی کارروائی : عالمی نیٹ ورک کے 276 ملزمان گرفتارعدالت نے جرم کی نوعیت اور برآمد شدہ منشیات کی کثیر مقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے ایرانی باشندوں کی اپیل مسترد کر دی اور سزائے موت کا حکم برقرار رکھا۔