حج 2026: عازمین حج کے لئے خاص ہدایات جاری

Wait 5 sec.

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی وزارتِ صحت اور پبلک ہیلتھ اتھارٹی نے ان بیماریوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جو جسمانی معذوری کے باعث عازمین کو حج اجازت نامہ جاری کرنے سے روک سکتی ہیں۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حج کی ادائیگی کے لیے جسمانی صحت کا بحال ہونا اہم ہے۔ایسی بیماریاں جن کی وجہ سے جسمانی صحت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، ان میں گردوں کا فیل ہونا اور جس کے لیے ڈائیلاسز کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہارٹ فیل، جگر کا سروسس، شدید دماغی امراض، بہت زیادہ عمر، ڈیمنشیا کے علاوہ حاملہ خواتین جن کی زچگی میں آخری تین ماہ میں باقی ہوں، شامل ہیں۔وزارتِ صحت نے زور دیا کہ عازمین حج صحت کی ضروریات کو پورا کریں جو انہیں آسانی اور آرام سے مناسک ادا کرنے کے قابل بنائے۔رپورٹس کے مطابق عازمین کے لیے اس سال حج پر آنے سے قبل گردن توڑ بخار سے بچاؤ کی ویکیسین لگوانا لازمی ہے۔اس کے علاوہ انتہائی کمزور گروپوں میں تجویز کردہ ویکسینیشن میں کووڈ 19 کی ویکسین ہے۔ ایسے عازمین جن کی عمر 65 اور اس سے زیادہ ہو جبکہ حاملہ خواتین جنہوں نے جنوری 2025 سے قبل کورونا ویکیسین لگوائی تھی، انہیں چاہیے کہ وہ بوسٹر ڈوز بھی لگوائیں۔سعودی ہلالِ احمر نے مسجدِ نبویؐ کے صحن میں حاجی کی زندگی بچالیاس سال عازمین حج کے لیے سیزنل انفلوئنزا ویکسین شامل ہے۔ اگر انہوں نے ستمبر 2025 سے قبل ویکسین لگوائی تھی تو انہیں چاہیے کہ فلو کی بوسٹر ڈوز ضرور حاصل کریں۔وزارت کے مطابق حج ویکسینیشن، عازمین کی سیفٹی، اچھی صحت اور پرسکون حج کے لیے ضروری قدم ہے۔