سعودی ہلالِ احمر نے مسجدِ نبویؐ کے صحن میں حاجی کی زندگی بچالی

Wait 5 sec.

مدینہ منورہ: سعودی عرب مدینہ منورہ میں سعودی ہلالِ احمر (سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی) کی ہنگامی ٹیموں نے مسجدِ نبویؐ کے جنوبی صحن میں دل کا دورہ پڑنے سے بے ہوش ہونے والے 54 سالہ انڈونیشی حاجی کے دل کی دھڑکن بحال کر کے ان کی زندگی بچا لی۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مدینہ ریجن میں سعودی ہلالِ احمر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد الزہرانی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میڈیکل ڈسپچ سینٹر کو بدھ کی صبح مسجدِ نبویؐ کے صحن میں ایک ہنگامی صورتحال کی اطلاع ملی۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ماہر طبی ٹیمیں روانہ کی گئیں جنہوں نے محض ایک منٹ اور پانچ سیکنڈ کے ریکارڈ وقت میں جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ طبی معائنے پر معلوم ہوا کہ مریض کا دل اور سانس دونوں رک چکے تھے۔طبی ٹیموں نے فوری طور پر مریض کو سی پی آر (CPR) دیا اور جدید طبی آلات کا استعمال کیا۔ اضافی ٹیموں کی مدد سے انتھک کوششوں کے بعد مریض کی نبض اور سانس بحال کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ڈاکٹر الزہرانی کے مطابق، مریض کی حالت مستحکم ہونے کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے السلام اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیموں کی مستعدی اور فوری ردِعمل اللہ کے فضل سے انسانی جان بچانے میں کلیدی ثابت ہوا۔