ٹرمپ کا نیتن یاہو کو کرپشن مقدمات پر صدارتی استثنیٰ دینے کا مطالبہ

Wait 5 sec.

واشنگٹن: اسرائیلی صدر اسحاق ہرزویگ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپیل کی ہے کہ نیتن یاہو کو کرپشن مقدمات پر صدارتی استثنیٰ دے دیا جائے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن ٹرائل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے انھیں فون پر بتایا کہ غزہ جنگ کے دوران بھی مجھے عدالت میں پیش ہونا پڑتا رہا ہے۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کے دوران یہ سب نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم کو پلی بارگین نہیں بلکہ معافی دے دینی چاہئے۔ٹرمپ نے اسرائیلی صدر پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم کو صدارتی استثنیٰ دیتے ہوئے کرپشن مقدمات میں معافی دے دیں۔’’86، 47 کا مطلب ہے ٹرمپ کو قتل کرو‘‘ امریکی صدر کی ٹروتھ پر پوسٹٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیلی صدر نے نیتن یاہو کو معافی دیدی تو اس طرح وہ اسرائیل کے قومی ہیرو بن جائیں گے۔