آکلینڈ: نیوزی لینڈ کی عدالت نے کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملہ کرنے والے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عدالت کی جانب سے کرائسٹ چرچ حملوں کے مجرم کی اپیل کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا گیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ مجرم نے اعتراف جرم مکمل ہوش وحواس میں کیا تھا اب اپیل کیوں کی گئی؟یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں حملہ آور نے 2019 میں دو مساجد پر حملہ کرکے 51 نمازیوں کو شہید کیا تھا۔کرائسٹ چرچ مساجد حملے : 51 مسلمانوں کا قاتل بیان سے مکر گیا، سزا کے خلاف اپیل دائرمجرم 51 بے گناہ نمازیوں کے قتل 40 اقدام قتل اور دہشت گردی کی سزا کاٹ رہا ہے، نیوزی لینڈ کی عدالت نے حملہ آور کو بغیر پرول عمر قید کی سزا سنائی تھی۔