مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں کدانہ ڈویلپمنٹ کمپنی کی جانب سے حج 1447 ہجری کے لیے وادی منیٰ میں عازمین حج کی رہائش کے تیار کیے گئے خیموں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ وادی منیٰ کی عارضی خیمہ بستی میں 45 ہزار سے زائد خیمے نصب کیے گئے ہیں جو 3.5 ملین مربع میٹر رقبے پر محیط ہیں۔مشاعر مقدسہ (منیٰ، عرفات اور مزدلفہ) میں کمپنی کی جانب سے حج کے حوالے سے جدید انفراسٹرکچر تیار کیا ہے جس کے تحت جامع خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق ایام حج میں مشاعر مقدسہ کی مستقل بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنانے کے لیے منصوبے مرتب کیے گئے ہیں، جبکہ ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کیلیے 6 ہزار سے زائد پھوار پولز، 1500 معکب میٹرفی گھنٹہ کی گنجائش کے 5 آپریشن اسٹیشن کے علاوہ 25 ہزار واٹر ٹینکوں کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔مشاعر مقدسہ میں فراہم کی جانے والی بنیادی ضروریات کے حوالے سے کمپنی کا کہنا تھا کہ کدانہ نے 3400 واش روم کمپلیکس اور 212 موبائل یونٹس فراہم کیے ہیں، جبکہ صفائی کے لیے 2500 کارکنوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔سعودی عرب: بحری ذریعہ سے عازمین حج کی آمد شروعکمپنی نے مختلف مقامات پر 195 گراونڈ مینٹیننس سینٹرز قائم کیے ہیں جبکہ 3 ہزار سے زائد ٹیکنیشنز کا بھی بندوبست کیا ہے، تاکہ اصلاح و مرمت کی ضرورت پیش آنے پر فوری طورپر ٹیموں کو متاثرہ مقام پرروانہ کیا جاسکے۔