مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں حج سیزن 2026 کا آغاز ہوتے ہی دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، فضائی ذریعہ سے مدینہ منورہ اور جدہ ایئرپورٹس سے عازمین کی آمد کے بعد جمعہ کے روز سوڈانی عازمین حج کا پہلہ قافلہ جدہ اسلامی بندرگاہ پر پہنچ گیا۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جدہ اسلامک پورٹ پر پہنچنے والے عازمین حج کو براہ راست مکہ مکرمہ پہنچایا گیا۔رپورٹس کے مطابق جمہوریہ سوڈان سے بیشتر عازمین بحری ذریعے سے مملکت آتے ہیں۔ جدہ کی اسلامی بندرگاہ پر امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے عازمین کے استقبال کیلیے خصوصی تیاریاں کی گئیں۔امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ’جوازات‘ نے عازمین کی سہولت کے لیے بندرگاہ پر خصوصی کاونٹرز کا اہتمام کیا ہے، جس کا مقصد عازمین کو تیز رفتار امیگریشن کی سہولت فراہم کی جائے۔جوازات نے رواں حج سیزن کے حوالے سے بری، فضائی اورسمندری ذرائع سے آنے والوں کے استقبال کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیزمہیا کی ہیں جبکہ امیگریشن کے عملے کو مختلف زبانوں کی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ عازمین سے رابطے میں انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وزٹ ویزا پر حج کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبرسوڈانی عازمین کے مطابق ارض مقدس پر انکا استقبال مثالی انداز میں کیا گیا۔ جدہ پورٹ پر فراہم کی جانے والی امیگریشن خدمات کے حوالے سے بھی انکا کہنا تھا کہ ’کسی قسم کی تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑا، تمام امور مثالی تھے‘۔