لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ’عالمی یومِ مزدور‘ اور ’بدھ پورنیما‘ کے موقع پر عوام کو نیک خواہشات پیش کیں۔ اس موقع پر انھوں نے جاری اپنے پیغامات میں محنت کشوں کے کردار اور بھگوان گوتم بدھ کی تعلیمات کو ظاہر کیا۔अंतर्राष्ट्रीय श्रमिक दिवस पर सभी श्रमिक भाई-बहनों को हार्दिक शुभकामनाएं।अपनी मेहनत और लगन से आप देश की नींव को मजबूत करते हैं। आपका संघर्ष और योगदान भारत के निर्माण की असली ताकत हैं।हमारा संकल्प है कि आपके श्रम को सम्मान मिले, आपके अधिकारों की रक्षा हो, और भारत की प्रगति में… pic.twitter.com/ztm27sZeJQ— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) May 1, 2026’عالمی یومِ مزدور‘ کے موقع پر راہل گاندھی نے تمام محنت کش بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی بنیاد کو مضبوط بنانے میں مزدور طبقے کا کردار نہایت اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ مزدور اپنی محنت اور لگن سے ملک کی ترقی میں کلیدی حصہ ادا کرتے ہیں اور ان کی جدوجہد ہی ہندوستان کی اصل طاقت ہے۔ راہل گاندھی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محنت کشوں کے کام کو عزت دی جائے، ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور ملک کی ترقی میں ان کی بھرپور شمولیت کے ساتھ ان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جائے۔आप सभी को बुद्ध पूर्णिमा की हार्दिक शुभकामनाएं।भगवान गौतम बुद्ध का जीवन दर्शन और उनके विचार सम्पूर्ण मानवता के लिए शिक्षा हैं - अहिंसा, करुणा, सत्य, सामाजिक समरसता और नैतिकता की।उनका दिखाया मार्ग हमें हमेशा शांति और सद्भाव के मार्ग पर चलने की प्रेरणा देता रहेगा। pic.twitter.com/E4AILI4lfM— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) May 1, 2026’بدھ پورنیما‘ کے موقع پر اپنے دوسرے پیغام میں راہل گاندھی نے عوام کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان گوتم بدھ کی زندگی اور ان کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کی تعلیمات ہمیں عدم تشدد، ہمدردی، سچائی، سماجی ہم آہنگی اور اخلاقیات کا درس دیتی ہیں۔ راہل گاندھی کے مطابق بھگوان بدھ کا دکھایا ہوا راستہ ہمیشہ انسانوں کو امن، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کی راہ پر چلنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔