واشنگٹن: چین کی جانب سے امریکا سے کہا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے بغیر عائد کی جانے والی یکطرفہ پابندیوں کے استعمال کو فوری طور پر بند کرے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگیو کا کہنا تھا کہ چین یکطرفہ پابندیوں اور لانگ آرم دائرہ اختیار کی سخت مخالفت کرتا ہے، جو بین الاقوامی قانون کی بنیاد کے بغیر لاگو کیے جاتے ہیں۔لیو پینگیو کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں اور دیگر ممالک کے درمیان معمول کی اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ٹرمپ انتظامیہ کا جرمنی سے 5 ہزار امریکی فوجیوں کے انخلا کا فیصلہانہوں نے زور دیا کہ ہم امریکا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پابندیوں کے غلط استعمال کو روکے اور چین اپنی کمپنیوں کے قانونی حقوق اور مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا۔