امریکا: ریاست ٹیکساس میں طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

Wait 5 sec.

ٹیکساس(2 مئی 2026): امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 5 مسافر ہلاک ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ ٹیکساس کے شہر آسٹن کے جنوب مغرب میں تقریباً 40 میل دور پیش آیا۔ طیارہ اپنی منزل کے قریب پہنچنے والا تھا کہ اچانک حادثے کا شکار ہو گیا۔فضا سے لی گئی تصاویر میں طیارے کا ملبہ ایک جنگلاتی علاقے میں بکھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔مقامی حکام اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو نکالنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔کولمبیا کا فوجی طیارہ کریش کرگیا، 66 ہلاکاس سے قبل آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے دارالحکومت سڈنی کے جنوب مغرب میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چھوٹا طیارہ تباہ ہونے سے طیارے کا پائلٹ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کی فراہمی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ایمرجنسی سروسز کو جمعرات کی صبح سڈنی سے 105 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع چھوٹے قصبے بیرِیما کے قریب طیارہ حادثے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جو ایک کھیت میں گرا تھا۔