کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے سپریم کورٹ سے پیشگی ضمانت کو جمہوریت کی فتح قرار دیا، پارٹی لیڈران اور حامیوں کا ادا کیا شکریہ

Wait 5 sec.

کانگریس لیڈر پون کھیڑا کو آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کی اہلیہ کے حوالے سے دیے گئے مبینہ بیانات کے معاملے میں سپریم کورٹ سے پیشگی ضمانت مل گئی ہے۔ اس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک شخص کی جیت نہیں ہے بلکہ ان لوگوں کے لیے ایک وارننگ بھی ہے جو اقتدار کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ جب تک آئینی جمہوریت برقرار رہیں گے، تب تک سیاسی انتقام کے لیے ذاتی آزادی کی قربانی نہیں دی جا سکتی۔I thank the Hon’ble Supreme Court for upholding the rule of law, and @DrAMSinghvi along with the AICC Law Department for their timely and steadfast interventions. For the second time, Dr Singhvi & his sharp team - @lawyerkhanmd & Omar Hoda - have defended my liberty amid…— Pawan Khera (@Pawankhera) May 2, 2026واضح رہے کہ سپریم کورٹ سے راحت ملنے کے بعد پون کھیڑا نے ہفتہ کو اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ کی۔ اس میں انہوں نے عدالت کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے لکھا کہ یہ قانون کی جیت ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے صرف قانونی راحت نہیں ہے بلکہ ذاتی آزادی اور آئین کی مضبوطی کی علامت بھی ہے۔ اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں پون کھیڑا نے کانگریس کے سینئر لیڈران کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سونیا گاندھی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور کے سی وینوگوپال سمیت کئی لیڈران کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی قانونی ٹیم، خاص طور پر سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی اور دیگر وکلاء کا بھی ذکر کیا جنہوں نے اس معاملے میں ان کی پیروی کی۔پون کھیڑا نے یہ بھی کہا کہ یہ پورا معاملہ سیاسی انتقام کی ایک واضح مثال ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاستی طاقت کا استعمال ان کے خلاف دباؤ ڈالنے کے لیے کیا گیا۔ ان کے مطابق یہ معاملہ صرف قانونی نہیں بلکہ سیاسی بھی تھا، جس میں ان کی آزادی کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے کانگریس کارکنان اور حامیوں کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس پورے وقت میں ان کا ساتھ دیا اور حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے لکھا کہ عوام کی حمایت ہی ان کی سب سے بڑی طاقت رہی ہے۔’آج آئین کی فتح ہوئی ہے‘، پون کھیڑا کو سپریم کورٹ سے پیشگی ضمانت ملنے پر کانگریس کا اظہارِ خوشیکانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ یہ فیصلہ صرف ان کی ذاتی جیت نہیں ہے، بلکہ ان تمام لوگوں کے لیے ایک پیغام ہے جو جمہوریت اور آئین پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جمہوری ملک میں سیاسی وجوہات کی بنا پر ذاتی آزادی کو کچلا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ سچائی کو دبانے کی چاہے کتنی ہی کوشش کی جائے، آخر کار جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔ پوسٹ کے آخر میں انہوں نے ’ستیہ میو جیتے‘ لکھا۔