کویت سٹی: کویت ایئرویز نے اپنے مرحلہ وار آپریشنل پلان کے دوسرے مرحلے کے تحت مزید 13 بین الاقوامی مقامات کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس توسیع کے بعد کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ٹرمینل 4) سے فعال روٹس کی مجموعی تعداد 29 ہو جائے گی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قائم مقام چیف ایگزیکٹو کے مطابق، بحال ہونے والی پروازیں اور ان کی منزلوں میں دنیا کے اہم عالمی اور علاقائی شہر شامل ہیں، جن میں درج ذیل نمایاں ہیں۔لندن، پیرس، میڈرڈ، میلان، دبئی، جدہ، ریاض، دوحہ، منامہ، بیروت، عمان اور استنبول (بشمول صبیحہ گوکچن ایئرپورٹ) اس کے علاوہ ممبئی، نئی دہلی، کوچی، تھرواننت پورم، ڈھاکا، منیلا، کولمبو، بنگلور، احمد آباد، سوہاگ، کاسابلانکا، گوانگژو اور بینکاک شامل ہیں۔قائم مقام چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ کویت ایئرویز مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانے اور آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارا مقصد اعلیٰ ترین حفاظتی معیارات اور معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔امریکا: قطر کی جانب سے ٹرمپ کو تحفے میں دیے گئے طیارے کی آزمائشی پرواز مکملایئرلائن حکام کا کہنا ہے کہ پروازوں کے دائرہ کار کو بتدریج وسیع کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد مسافروں کی ضروریات کو پورا کرنا اور فضائی شعبے میں کویت ایئرویز کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنا ہے۔