مغربی ہمالیائی علاقے، شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں اور اس سے ملحق وسطی علاقے میں وقفہ وقفہ سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوا ہے۔ اگرچہ ہماچل پردیش کے چمبا میں گلیشیئر ٹوٹ گیا ہے حالانکہ کسی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ وہیں مغربی طلاطم کے فعال ہونے سے 7 مئی تک ان علاقوں میں 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بارش اور ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس دوران کچھ علاقوں میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کی بھی توقع ہے۔ ہماچل پردیش اور پنجاب میں بارش کے لیے ’یلو الرٹ‘ جاری کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ دہلی-این سی آر میں ایک بار پھر موسم نے کروٹ لی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 3 اور 4 مئی کو بارش اور گرج چمک کا یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کی وجہ سے اگلے ہفتے تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے نیچے رہنے کا امکان ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 20 سے 24 ڈگری کے درمیان رہے گا۔ اس سے مئی کی شروعات خوشگوار موسم کے ساتھ ہوگی اور تیز گرمی سے راحت ملے گی۔ جمعہ کو جمعہ کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 2.9 ڈگری کم 36.4 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 22.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ پورے دن بادل اور دھوپ کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا، وہیں تیز ہواؤں نے بھی گرمی کا اثر کم کیا۔دہلی-این سی آر میں موسم نے لیا یو-ٹرن، تیز آندھی کے بعد کئی علاقوں میں بارش، شدید گرمی سے ملی راحتمحکمہ موسمیات کے مطابق 2 مئی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ 3 مئی کو 36 سے 38 ڈگری سیلسیس اور 4 مئی کو 35 سے37 ڈگری سیلسیس رہنے کی توقع ہے۔ اس کے بعد 5 اور 6 مئی کو کم سے کم درجہ حرارت 20 سے 23 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اپریل میں ہونے والی اچھی بارش نے گزشتہ 16 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کی وجہ سے اس بار گرمی کی لہر کم محسوس کی جا رہی ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ 3 سے 4 مئی کو بارش اور تیز ہواؤں کے بعد لوگوں کو مزید راحت ملے گی۔ مئی میں ٹھنڈی ہواؤں اور بادلوں کی وجہ سے گرمی کے اثرات کم محسوس ہوں گے۔دہلی-این سی آر میں بارش کے بعد موسم خوشگوار، گرمی سے ملی راحت، آئی ایم ڈی کا الرٹ جاریکونکن، مراٹھواڑہ، اروناچل پردیش، ودربھ، آسام، مشرقی اتر پردیش، گجرات اور بہار میں الگ الگ مقامات پر 30 سے50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ وہیں کیرالہ اور ماہے کے مختلف مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش (7 سے 20 سینٹی میٹر) ریکارڈ کی گئی، جب کہ آسام، اڈیشہ، جنوبی اندرونی کرناٹک اور تمل ناڈو میں مختلف مقامات پر بھاری بارش (7 سے11 سینٹی میٹر) ریکارڈ کی گئی۔