دوران حج اگر نسک کارڈ گُم ہو جائے تو کیا کریں؟

Wait 5 sec.

ریاض (یکم مئی 2026): سعودی حکومت نے اس سال عازمین حج کے لیے نسک کارڈ لازمی قرار دیا ہے تاہم اگر وہ دوران حج گُم ہو جائے تو عازمین کیا کریں۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں برس عازمین حج کے لیے نسک کارڈ لازمی قرار دیا ہے کیونکہ نسک کارڈ حج کے سیزن کے بنیادی تنظیمی ستون کی نمائندگی کرتا ہے۔نسک کارڈ ایک سرکاری دستاویز ہے جو عازمین کی قانونی حیثیت کی ضمانت دیتا ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق نسک کارڈ کے بغیر کوئی زائر حج یا عمرہ کےمناسک ادا نہیں کر سکتا، یہاں تک کے اس کے بغیر عمارت سے باہر نکلنا بھی ممنوع ہے۔وزارت حج وعمرہ نے نسک کارڈ نہ پہننے والے زائرین کو خبردار کیا ہے نسک کارڈ نہ پہننے والے زائرین کو بھاری جرمانہ حتیٰ کہ ملک بدر بھی کیا جا سکتا ہے۔تاہم حج کے ہجوم میں اگر کسی عازم کا نسک کارڈ گُم یا خراب ہو جائے تو وہ پریشان ہونے کے بجائے ڈیجیٹل ورژن کا استعمال کریں اور گروپ لیڈر سے رابطہ کریں۔متاثرہ زائرین ڈیجیٹل ورژن نُسُک ایپ یا توکلنا ایپ کا استعمال کریں۔ گروپ لیڈر کو مطلع کریں تاکہ نسک کارڈ کے دوبارہ اجرا کی درخواست دی جا سکے۔زائرین مدد کے لیے 1966 پر کال کریں یا قریب ترین نسک کیئر مرکز پر جائیں۔زائرین کو اس حوالے سے خصوصی انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ضرورت کے وقت تیاری کو یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل ورژن پہلے سے فعال کریں۔سعودی عرب: ڈیجیٹل نسک کارڈ حاصل کرنے کے لئے کیا کریں؟