دبئی (یکم مئی 2026): متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں پر ایران لبنان اور عراق کا سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کے ایران، عراق اور لبنان کا سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق خطے کی صورتحال کے باعث فوری سفری پابندی نافذ اور یو اے کے شہریوں کو ایران، لبنان اور عراق کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے مذکورہ تینوں ممالک میں موجود اپنے شہریوں کو فوری وطن واپسی کی ہدایت بھی کی ہے۔