برطانیہ کا روس کے خلاف نئی بحری فورس بنانے کا اعلان

Wait 5 sec.

لندن (یکم مئی 2026): برطانیہ نے روس کے خلاف نئی بحری فورس بنانے کا اعلان کر دیا ہے جس میں نیدرلینڈز اور شمالی یورپی ممالک شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے روس کے خلاف نئی بحری فورس بنانے کا اعلان کر دیا ہے جس میں نیدر لینڈز اور شمالی یورپی ممالک شامل ہیں۔اس حوالے سے برطانوی نیول چیف کا کہنا ہے کہ نیا اتحاد نیٹو سے باہر ایک مشترکہ میری ٹائم فورس ہوگا۔ اس فورس میں نیدرلینڈز، نورڈک اور بالٹک ممالک شریک ہوں گے۔برطانوی نیول چیف کے مطابق منصوبے کے تحت 10 ممالک کی بحری افواج مشترکہ تربیت اور آپریشنز کریں گی۔ یہ فورس 2029 تک مکمل جنگی صلاحیت کے ساتھ تیارہوگی۔برطانوی نیول چیف کا کہنا ہے کہ اس فورس کا لندن میں کمانڈ سینٹر قائم کیا جائے گا، جہاں سے آپریشنز کی نگرانی ہوگی۔