بھارتی جج نے بیوی سے جھگڑے کے بعد انتہائی قدم اٹھا لیا

Wait 5 sec.

(2 مئی 2026): بھارتی شہر دہلی میں جج نے اہلیہ سے جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنوبی دہلی کے علاقے گرین پارک میں 30 سالہ جج امن کمار شرما اپنے گھر کے باتھ روم میں مردہ پائے گئے۔پولیس حکام نے کہا کہ ابتدائی شواہد سے یہ خودکشی کا معاملہ معلوم ہوتا ہے، جج امن کمار شرما کڑکڑڈوما کورٹ میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔پولیس کو دوپہر کے وقت اطلاع ملی کہ جج صاحب نے باتھ روم میں خودکشی کر لی ہے۔ جب پولیس پہنچی تو انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جج نے باتھ روم کا دروازہ اندر سے بند کر کے کپڑے کے پھندے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، مقتول کے اہل خانہ نے ان کی اہلیہ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔مقتول کے والد نے بتایا کہ امن کمار شرما گزشتہ دو ماہ سے اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ موت سے قبل میاں بیوی کے درمیان سخت جھگڑا ہوا تھا جس میں امن کے رونے کی آوازیں بھی سنی گئی تھیں۔واضح رہے کہ امن کمار شرما نے 2018 میں قانون کی ڈگری مکمل کی اور 2021 میں دہلی جوڈیشل سروس کا حصہ بنے۔ وہ اکتوبر 2025 سے شمال مشرقی ضلع میں اہم عہدے پر فائز تھے۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ خودکشی کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔