مسلح افراد نے تیل بردار بحری جہاز قبضے میں لے کر رُخ صومالیہ کی جانب موڑ دیا

Wait 5 sec.

یمن (2 مئی 2026): یمن کے صوبے شبوہ کے ساحل پر مسلح افراد نے ایک تیل بردار بحری جہاز کو قبضے میں لے کر اس کا رُخ صومالیہ کی جانب موڑ دیا۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق یمن کے کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ ایم ٹی EUREKA نامی تیل بردار بحری جہاز کو صوبہ شبوہ کے ساحل کے قریب سے قبضے میں لے لیا گیا۔کوسٹ گارڈ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد جہاز پر سوار ہوئے، اس کا کنٹرول سنبھالا اور اسے خلیج عدن سے ہوتے ہوئے صومالیہ کے سمندری حدود کی طرف لے گئے۔یہ بھی پڑھیں: بحری جہاز ’آنر 25‘ کے پاکستانی عملے کی بحفاظت بازیابی کیلیے کوششیں تیزانہوں نے مزید بتایا کہ بحری جہاز کے مقام کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور اسے تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جہاز کو بحال کرنے اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔