پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے 11 طیارے گرائے، ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن (یکم مئی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت 11 طیارے گرائے تھے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو میڈیا سے گفتگو میں بارہا پاک بھارت جنگ اور اس کو رکوانے کا تذکرہ کر چکے ہیں۔ ایک بار پھر انہوں نے اس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے 11 طیارے گرائے تھے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوائی تھی، جس پر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے میری تعریف کی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ آپ نے پاک بھارت جنگ رکوا کر کروڑوں زندگیاں بچائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نام نہاد پہلگام واقعہ کی آڑ میں بھارت نے رات کی تاریکی میں آپریشن سندور کے نام سے پاکستان پر حملہ کر کے جنگ مسلط کی تھی۔تاہم پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کو گھٹننے ٹیکنے اور جنگ بندی کی درخواست کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔