دفاعی صلاحیتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایرانی سپریم لیڈر کا دو ٹوک اعلان

Wait 5 sec.

تہران: ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے جوہری اور میزائل صلاحیتوں کے تحفظ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنی جوہری اور میزائل صلاحیتوں کی سختی سے حفاظت کریگا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ جوہری اور میزائل صلاحیتیں قومی سرمایہ سمجھی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جوہری اور میزائل پروگرام زمینی اور فضائی سرحدوں کی طرح اہم ہیں، ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا۔انہوں نے کہا کہ امریکی اڈے خود اپنی حفاظت کی صلاحیت نہیں رکھتے، دوسروں کو کیا سیکوریٹی فراہم کریں گے، خلیج فارس میں امریکی موجودگی عدم استحکام کی بڑی وجہ ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ غیر ملکی افواج کی موجودگی خطے میں سیکیورٹی کیلیے نقصان دہ ثابت ہوئی، امریکی اڈے خود اپنی حفاظت کی صلاحیت نہیں رکھتے۔دشمن کے تمام فوجی منصوبے ناکام ہو چکے، محسن رضائیایرانی سپریم لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کو بھی سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہا، خلیج فارس کے ممالک میں امریکی اثر و رسوخ سب کے سامنے ہے۔