دبئی میں جائیداد خریدنے پر بڑا انعام!

Wait 5 sec.

یو اے ای (30 اپریل 2026): دبئی میں پراپرٹی قوانین میں بڑی نرمی کر دی گئی ہے جس کے بعد اب وہاں جائیداد خریدنے والوں کو بڑا انعام ملے گا۔ایک پراپرٹی ویب سائٹ کے مطابق دبئی میں پراپرٹی ویزا قوانین میں نرمی کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو بڑی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس کے بعد دبئی میں دو سالہ رہائشی ویزے کے لیے سنگل مالک کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔متعلقہ حکام کے مطابق دبئی میں مشترکہ پراپرٹی خریدنے والوں کو بھی رہائشی ویزا ملے گا۔ تاہم مشترکہ پراپرٹی میں ہر سرمایہ کار کا حصہ کم از کم 4 لاکھ درہم ہونا ضروری ہونا چاہیے۔اس کے علاوہ دبئی کا 2 سالہ انویسٹر ویزا اب مزید آسان اور قابل رسائی ہوگا، 5 سالہ ریٹائرمنٹ ویزا کیلیے 10 لاکھ درہم شرط برقرار ہے۔ریٹائرمنٹ ویزا کیلئے عمر کم از کم 55 سال مقررکی گئی ہے جب کہ 10 سالہ گولڈن ویزا کیلیے 20 لاکھ درہم سرمایہ کاری لازمی ہے۔گولڈن ویزا میں فیملی اور گھریلو ملازمین کی اسپانسرشپ کی سہولت موجود ہے، گولڈن ویزا ہولڈر کیلیے متحدہ عرب امارات سے باہر رہنے کی اجازت بھی ہوگی، نئی پالیسی سے دبئی میں سرمایہ کاری کے مواقع مزید وسیع ہوں گے۔