انتہا پسندوں کی مسجد میں گھس کر بے حرمتی، حالات کشیدہ

Wait 5 sec.

حیدرآباد (30 اپریل 2026) بھارت میں حیدرآباد کے راجندر نگر کے علاقے میں گزشتہ رات اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب شرپسندوں نے ایک مسجد میں داخل ہوکر کلام پاک کی بے حرمتی کی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شرپسندوں نے املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ذمہ دار افراد کی جلد شناخت کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق مسجد کی بے حرمتی کا یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، راجندر نگر پولیس اسٹیشن میں مسجد کی کمیٹی کے ارکان کی جانب سے دی گئی شکایت کے مطابق چند افراد گیٹ پھلانگ کر مسجد میں داخل ہوئے اور وہاں موجود کچھ اشیاء اور مقدس کتابوں (کلام پاک) کو نقصان پہنچایا۔اطلاع ملنے پرمجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل سی مرزا رحمت بیگ اور دیگر رہنما موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے یقین دہانی کروائی کہ شرپسند عناصر کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا۔اسپتال کی دیوار گرنے سے 8 جان سے گئےعلاقے میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔