دہلی-این سی آر میں پھر بدلا موسم، کئی مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع، یمنا وِہار میں ہوئی ژالہ باری

Wait 5 sec.

راجدھانی دہلی اور این سی آر میں آج پھر موسم نے اچانک کروٹ لے لی ہے۔ تیز ہوائیں چلنے کے بعد لوگوں کو گرمی سے راحت مل گئی ہے، لیکن ٹریفک نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ غازی آباد اور شمال مشرقی دہلی کے کئی علاقوں میں زبردست بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی دیکھنے کو ملی ہے۔ سیلم پور، یمنا وِہار اور غازی آباد کے کئی علاقوں میں موٹے موٹے برف کے ٹکڑے گرتے نظر آئے۔Watch | Heavy rain lashed the Noida–NCR region, accompanied by strong winds and a dust storm.A sudden change in weather led to a drop in temperature. After intense sunshine since morning, conditions shifted abruptly around 4 PM.The Meteorological Department had issued an… pic.twitter.com/uiGE0QnDtU— United News of India (@uniindianews) April 30, 2026محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ گھنٹوں میں دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ کچھ مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ برف باری بھی ہو سکتی ہے۔ دہلی کے دلشاد گارڈن، سیماپوری، سیلم پور، شاہدرہ، وویک وِہار، پریت وِہار، سول لائنس، کشمیری گیٹ، لال قلعہ، راجیو چوک، آئی ٹی او، انڈیا گیٹ، اکشر دھام، نہرو اسٹیڈیم، لاجپت نگر، کالکا جی، تغلق آباد اور آس پاس کے علاقوں میں آندھی بارش و ژالہ باری کا امکان ہے۔دہلی، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، غازی آباد سمیت این سی آر کے کئی علاقوں میں دوپہر بعد آسمان میں بادلوں کی گرج کے درمیان تیز ہوائیں چلنے لگیں۔ موسم کی اس تبدیلی سے درجہ حرارت میں کمی محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اپنی پیشین گوئی میں 30 اپریل کو جزوی طور سے بادل چھائے رہنے اور شام کے وقت بوندا باندی و ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔ آئی ایم ڈی نے بتایا تھا کہ دہلی-این سی آر میں تیز سطحی ہوائیں چلیں گے اور اس کی رفتار 45-40 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کی امید ہے۔ کچھ مقامات پر ہواؤں کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے بدلتے موسم کو دیکھتے ہوئے آرینج الرٹ بھی جاری کر دیا تھا۔Noida, Uttar Pradesh: Rainfall and strong winds hit Delhi-NCR, significantly reducing temperatures and bringing relief to residents pic.twitter.com/0ZwgjiwOAO— IANS (@ians_india) April 30, 2026قابل ذکر ہے کہ موسم میں یہ تبدیلی مغربی اضطراب کی وجہ سے دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس مغربی اضطراب کی وجہ سے ہی گزشتہ روز بھی شمالی ہند میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی تھی۔ آئی ایم ڈی کے مطابق دہلی-این سی آر میں آج بوقت شام بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور کچھ مقامات بر برف باری کا امکان ہے۔ کچھ علاقوں میں درمیانہ درجہ کی بھی بارش ہو سکتی ہے۔