بھارت کے پریاگراج میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا، دادا نے کالا جادو کے دوران اپنے پوتے کو ہی موت کی نیند سلادیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو نوعمر کی لاش دو دن پہلے ملی تھی جبکہ اس اس معاملے میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، متوفی طالب علم کیریلی میں سعدی پور کا رہنے والا تھا۔رپورٹس کے مطابق مقتول طالب علم پیوش منگل کی صبح سے لاپتہ تھا جس کی تلاش کا عمل جاری تھا، مقتول کے والد اجے سنگھ پہلے ہی انتقال کرچکے تھے۔پولیس نے جب تحقیقات شروع کیں تو صنعتی علاقے کے لاویان کوریا گاؤں میں اسکوٹی سوار کو منگل کی شام پولی تھین میں لپیٹے ہوئے ایک مسخ شدہ لاش کو لیجاتے ہوئے دیکھا گیا۔تفتیش کے دوران، پولیس نے تمام سی سی ٹی وی فوٹیج کی چھان بین کی۔ فوٹیج کی بنیاد پر، پولیس مشتبہ شخص تک پہنچی اور پتہ چلا کہ اسکوٹی کا تعلق شرن سنگھ سے ہے۔پولیس کو مقتول کی ماں نے بتایا کہ منگل کی صبح بیٹا اسکول جانے کے لئے گھر سے نکلا لیکن دوپہر گھر واپس نہیں آیا۔ اسکول سے پتہ چلا کہ وہ وہاں پہنچا ہی نہیں تھا، اہل خانہ نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کرادی اور دادا شرن سنگھ پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا۔پولیس نے شرن سنگھ کی تلاش شروع کردی اور چند گھنٹوں کے بعد اسے کیریلی کے علاقے سے گرفتار کرلیا، پولیس اسٹیشن میں اس سے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی۔ اس نے پوتے کے قتل کا انکشاف کیا۔ہاسٹل میں طالبات کی نازیبا ویڈیوز ریکارڈنگ کا انکشافپیوش کی والدہ کامینی کے مطابق شرن سنگھ ایک تانترک ہے، جو کالا جادو کرتا ہے، جبکہ اس کے 2 بجے پہلے ہی فوت ہوچکے ہیں، اس نے 5 قربانیاں دینے کا ارادہ کیا تھا۔ خاتون نے شرن سنگھ پر اپنے بیٹے کو مارنے کا الزام عائد کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، ملزم شرن سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔