حوثی تنظیم کے وزیر اعظم ساتھیوں سمیت شہید، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

Wait 5 sec.

صنعا (29 اگست 2025): حوثی تنظیم انصار اللہ کے وزیر اعظم احمد الرحاوی کے اسرائیلی حملے میں ساتھیوں سمیت شہید ہونے کی خبریں سامنے آنے لگیں۔ٹائمز آف اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے یمنی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حوثی تنظیم کے وزیر اعظم احمد الرحاوی گزشتہ روز دارالحکومت صنعا کے ایک اپارٹمنٹ میں اسرائیلی حملے کے دوران شہید ہوگئے۔غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ احمد الرحاوی کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ساتھیوں کے ہمراہ تھے، حملے میں ان کے متعدد ساتھی بھی شہید ہوئے۔یہ بھی پڑھیں: یمن کے حوثیوں کا اسرائیل پر میزائل حملہمیڈیا رپورٹس میں گزشتہ روز یمن کے دارالحکومت صنعا پر اسرائیلی حملے کا حوالہ دیا گیا جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیر دفاع سمیت 10 سینئر حوثی وزراء کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک مقام پر تنظیم کے سربراہ عبدالمالک الحوثی کی تقریر سننے کیلیے جمع تھے۔غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس پر حوثیوں کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسرائیل نے ثبوت پیش کیے ہیں۔