ووٹر ادھیکار یاترا میں شریک اکھلیش یادو کا بیان، ’ہم نے بی جے پی کو اودھ میں ہرایا آپ بہار سے باہر کریں‘

Wait 5 sec.

کانگریس کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارتی کے صدر اکھلیش یادو نے راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کے ساتھ شرکت کی۔ یاترا کے دوران اکھلیش یادو نے بی جے پی پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا کہ بہار کے عوام کو بھی وہی کردار ادا کرنا ہوگا جو اودھ کے عوام نے کیا تھا۔یاترا کے 14ویں دن اکھلیش یادو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’اودھ کے عوام نے بی جے پی کو ہٹایا ہے، ہمیں امید ہے کہ مگدھ کے لوگ بھی بی جے پی کو ہٹائیں گے اور بی جے پی کی کی ہجرت ہوگی۔‘‘انہوں نے الیکشن کمیشن پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’ایس آئی آر دھوکہ دینے کی بات ہے، یہ سرپھرا فیصلہ ہے، کمیشن کے اس فیصلے سے ظاہر ہے کہ ووٹ چوری کے ساتھ ووٹ کی ڈکیتی کی تیاری ہے۔‘‘ اکھلیش یادو نے زور دیا کہ بہار میں عوام کو ووٹ کے حق کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا تاکہ جمہوریت اور آئین پر کسی قسم کا حملہ کامیاب نہ ہو سکے۔راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کی تعریف کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا، ’’مجھے خوشی ہے کہ راہل گاندھی، تیجسوی یادو اور بہار کے عوام نے ووٹ چوری کے معاملہ پر تحریک چھیڑی۔ بی جے پی بہار سے باہر ہوگی اور اس کی ہجرت طے ہے۔‘‘ ان کے مطابق یہ تحریک صرف سیاسی مقصد کے لیے نہیں بلکہ عوامی حقِ رائے دہی کی حفاظت کے لیے ہے۔ووٹر ادھیکار یاترا: راہل گاندھی کی ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم کو ملی تقویت، اکھلیش یادو کی یاترا میں شرکت"अवध की जनता ने बीजेपी को हटाया है, हमें उम्मीद है कि मगध के लोग भी भारतीय जनता पार्टी को हटाएंगे।"- माननीय राष्ट्रीय अध्यक्ष श्री अखिलेश यादव जी, बिहार pic.twitter.com/jjWsVzkWzs— Samajwadi Party (@samajwadiparty) August 30, 2025قبل ازیں، پٹنہ ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھی انہوں نے اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہار کی زمین پر اپوزیشن کو مل رہی عوامی حمایت اس بات کا ثبوت ہے کہ بی جے پی کی واپسی کے دن قریب ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہار سے اٹھنے والی یہ آواز پورے ملک میں گونجے گی۔ اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن کی غیرجانبداری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری نبھانے کے بجائے حکومت کے اشارے پر کام کر رہا ہے۔اکھلیش یادو نے نوجوانوں، کسانوں اور روزگار کے مسائل پر بھی بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ ان کے مطابق، حکومت نے نوجوانوں کو نوکریوں کا خواب دکھایا لیکن حقیقت میں روزگار کے مواقع ختم ہوتے گئے۔ کسان آج بھی معاشی بحران میں مبتلا ہیں، جبکہ مہنگائی عام آدمی کی کمر توڑ رہی ہے۔ووٹر ادھیکار یاترا: ’بی جے پی والے بہت اچھل رہے ہیں، کیونکہ ہم نے ان کی چوری پکڑ لی ہے‘، راہل گاندھی کے تیور ہوئے سختیاد رہے کہ جمعرات کو سیوان میں ’یاترا‘ کے 13ویں دن کانگریس کے سینئر لیڈر اور اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے بی جے پی پر ’ووٹ چوری‘ کے سنگین الزامات لگائے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ووٹ چوری‘ دراصل بابا صاحب امبیڈکر کے آئین پر حملہ ہے اور اپوزیشن بہار میں ایک بھی ووٹ چوری نہیں ہونے دے گی۔ اس جلسے میں آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا بھی شریک تھے۔’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں اکھلیش یادو کی شمولیت کو اپوزیشن کی یکجہتی کا بڑا اشارہ مانا جا رہا ہے۔ کانگریس کا دعویٰ ہے کہ یہ تحریک بہار سے نکل کر پورے ملک میں ’ووٹ چوری‘ کے خلاف عوامی بیداری کی لہر پیدا کرے گی۔