بنگلورو بھگدڑ کے تین مہینے بعد آر سی بی نے کیا معاوضے کا اعلان، مہلوکین کے کنبوں کو ملیں گے 25-25 لاکھ

Wait 5 sec.

 انڈین پریمیئر لیگ 2025 کے چمپئن رائل چیلنجرس بنگلورو (آر سی بی) نے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر ’فتح جشن‘ کے دوران ہوئی بھگدڑ کے تین مہینے بعد متاثرین کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت بھگدڑ میں مارے جانے والے 11 لوگوں کے کنبوں کو 25-25 لاکھ روپے کی مدد دی جائے گی۔فرنچائزی نے اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر اپنے ایک جذباتی پوسٹ میں لکھا- ’’4 جون 2025 کو ہمارا دل ٹوٹ گیا۔ ہم نے آر سی بی کے کنبہ کے گیارہ اراکین کو کھو دیا۔ وہ ہمارا حصہ تھے۔ ہمارے شہر، ہماری کمیونٹی اور ہماری ٹیم کو الگ بنانے والی چیزوں کا حصہ تھے۔ ان کی غیر موجودگی ہم سبھی کو ہمیشہ یاد رہے گی۔ ان کی کمی کو کوئی بھی امدادی رقم کبھی نہیں پُر کر سکتی۔ لیکن ایک پہلے قدم کے طور پر اور احترام کے ساتھ آر سی بی نے ان کنبوں کو 25-25 لاکھ روپے دیے ہیں۔ صرف اقتصادی مدد کے طور پر نہیں بلکہ ہمدردی، اتحاد اور مسلسل دیکھ بھال کے وعدے کے طور پر۔‘‘ : Our hearts broke on June 4, 2025.We lost eleven members of the RCB family. They were part of us. Part of what makes our city, our community & our team unique. Their absence will echo in the memories of each one of… pic.twitter.com/1hALMHZ6os— Royal Challengers Bengaluru (@RCBTweets) August 30, 2025بیان میں آگے کہا گیا- ’’یہ آر سی بی کیئر کی شروعات ہے۔ مثبت قدم کے لیے طویل مدتی عزم، جس کی شروعات ان کی یاد کا احترام کرنے سے ہوتی ہے۔ آگے اٹھایا گیا ہر قدم شائقین کے جذبات، توقعات اور ان کے حق کو ظاہر کرے گا۔‘‘واضح رہے کہ آئی پی ایل-2025 میں آر سی بی کے ذریعہ فائنل مقابلے میں پنجاب کنگس کو شکست دے کر اپنے 18 سال کی خطابی خشک سالی کو ختم کرنے کے ایک دن بعد ہزاروں شائقین ایم۔ چناسوامی اسٹیڈیم کے پاس جمع ہوئے۔ یہاں ٹیم کے لیے ایک اعزازی تقریب اور ایک کھلی بس پریڈ کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ حالانکہ بڑی تعداد میں بھیڑ اسٹیڈیم کی صلاحیت سے کہیں زیادہ ہوگئی۔ اس سے گیٹ پر بھگدڑ مچ گئی۔ اس افرا تفری میں 11 لوگوں کی جان چلی گئی اور کم سے کم 50 افراد زخمی ہو گئے۔Dear 12th Man Army, this is our heartfelt letter to you! ’ .The Silence wasn’t Absence. It was Grief.This space was once filled with energy, memories and moments that you… pic.twitter.com/g0lOXAuYbd— Royal Challengers Bengaluru (@RCBTweets) August 28, 2025اس افسوسناک واقعہ کے فوراً بعد کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے مہلوکین کے ورثا کو 10-10 لاکھ معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اب آر سی بی نے ’احترام اور یکجہتی کی علامت‘ کے طور پر مہلوکین کے 11 کنبوں کو 25-25 لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔