سوشل میڈیا پر بلاک کیوں کیا؟ نوجوان نے گرل فرینڈ کا گلا کاٹ دیا

Wait 5 sec.

بھارت کے گجرات میں نوجوان نے سوشل میڈیا پر بلاک کرنے پر اپنی گرل فرینڈ کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان اور لڑکی کے درمیان پہلے بھی محبت کا رشتہ قائم تھا۔ تاہم لڑکی نے حال ہی میں اس سے دوری اختیار کرکے اس کا نمبر بلاک کر دیا تھا۔ اس بات سے ناراض ہو کر نوجوان نے اس پر حملہ کر دیا۔رپورٹس کے مطابق لڑکی مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھی۔ تاہم نوجوان نہیں چاہتا تھا کہ لڑکی بھج میں رہ کر مزید تعلیم حاصل کرے، لڑکے کی خواہش تھی کہ لڑکی گاندھی دھام واپس آجائے۔قتل کی اندوہناک واردات شام کے وقت انجام دی گئی، لڑکی کالج سے فارغ ہوکر مزید اسٹڈی کے لیے ہاسٹل جا رہی تھی۔ ایسے میں نوجوان نے اسے فون کیا اور ملنے کے لیے بلایا۔رپورٹس کے مطابق لڑکی نے گاندھی دھام کا علاقہ چھوڑ دیا تھا اور مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھج چلی گئی۔ نوجوان کو یہ بات پسند نہیں آئی۔ وہ لڑکی کو بار بار فون کرتا رہا اور اسے گاندھی دھام واپس آنے پر اصرار کرتا رہا، جب بات نہ بنی تو اس نے لڑکی کو ملاقات کے لیے بلایا اور چاقو کے وار سے اسے قتل کردیا۔بھارت میں افغان خاتون زیادتی کا نشانہ بن گئیپولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان اپنے ایک دوست کے ساتھ گرل فرینڈ سے ملنے آیا تھا۔ اس دوران دونوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ ملزم نوجوان نے اس پر چاقو سے حملہ کر دیا۔حملے میں لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔ اسے فوری طور پر اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران چل بسی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید کارروائی شروع کردی، واضح رہے کہ بھارت میں اس قسم کے واقعات اب عام ہوچکے ہیں۔