جکارتہ (31 اگست 2025): انڈونیشیا میں ارکان پارلیمنٹ کی شاہ خرچیوں کے خلاف مظاہرے شدت اختیار گر گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں پر مشتعل شہری پر تشدد مظاہرے کرنے لگے ہیں، صدر پرابوو سوبیانتو کو ہفتے کے روز چین کا اپنا طے شدہ دورہ بھی منسوخ کرنا پڑا۔مظاہروں کے دوران دارالحکومت جکارتہ میں کئی دنوں سے جاری مظاہرے اور علاقائی پارلیمان کی عمارتوں کو نذر آتش کیا گیا، جکارتہ پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب حالات سخت کشیدہ رہے۔جنوبی کوریا کی ہولوگرافک پولیس کا حیران کن کارنامہمظاہرین نے پولیس اسٹیشن کو بھسم کر ڈالا، متعدد بس اسٹاپ جلا ڈالے، کئی گاڑیاں پھونک ڈالیں، پولیس سے جھڑپیں بھی جاری رہیں، جب کہ گزشتہ روز صوبہ سولاویسی میں مظاہرین نے اسمبلی کی عمارت کو بھی آگ لگائی، آتش زدگی میں 3 افراد زندہ جل گئے تھے۔سنگین صورت حال کی وجہ سے صدر پرابوو سوبیانتو نے چین کا دورہ منسوخ کیا، وہ تین ستمبر کو وکٹری ڈے پریڈ میں شرکت کرنے والے تھے۔ خیال رہے کہ قانون سازوں کی بھاری تنخواہوں اور مراعات کے خلاف طلبہ سڑکوں پر ہیں۔ تاہم جکارتہ کی یونیورسٹی کے ایک انٹیلیجنس تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں دارالحکومت کو ہلا دینے والے پرتشدد مظاہروں اور لوٹ مار میں تین الگ گروپ شامل تھے، جن میں طلبہ کے علاوہ مزدور گروہ اور موقع پرست نوجوان اور انتشار پسند بھی شامل تھے۔