امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

Wait 5 sec.

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کو بھارت میں ہونے والی کواڈ سمٹ میں شرکت کرنا تھی لیکن اب انہوں نے دورہ منسوخ کردیا ہے۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا بھارت میں کواڈ سمٹ کے لیے دورے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ٹرمپ نے رواں سال بھارت کے دورے کے منصوبے ختم کردیے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل کی خریداری کے حوالے سے بھارتی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے بعد تجارتی مذاکرات کو مسترد کر دیا تھا۔یہ پڑھیں: امریکا نے بھارت پر 50 فی صد ٹیرف پر عمل درآمد شروع کر دیااوول آفس میں صحافیوں نے جب صدر ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا وہ بھارت کے خلاف بھاری محصولات کے اعلان کے بعد مزید بات چیت کی توقع رکھتے ہیں، تو انہوں نے جواباً کہا تھا کہ "اس وقت تک نہیں جب تک ہم اسے ٹیرفس حل نہیں کر لیتے۔واضح رہے کہ بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی روابط اور ٹیرفس کے حوالے سے کافی دنوں سے مذاکرات جاری تھے اور نئی دہلی کا کہنا تھا کہ وہ بات چیت کے ذریعے ان تمام مسائل پر قابو پا لے گا۔ امریکی صدر نے بھارت کے خلاف پچیس فیصد اضافی ٹیرفس کا اعلان کیا تھا اور اس طرح اب بھارتی اشیا پر مجموعی طور پر پچاس فیصد محصولات عائد ہیں۔