سابق کرکٹر اظہرالدین کو تلنگانہ حکومت نے ایم ایل سی کے عہدہ کے لیے کیا نامزد

Wait 5 sec.

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کو ریونت ریڈی حکومت نے رکن قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کے طور پر نامزد کیا ہے۔ اتوار (31 اگست) کو ان کا اس نامزدگی پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اپنی نامزدگی پر پارٹی کے سینئر لیڈران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اظہر الدین نے کہا کہ ’’گورنر کے کوٹے کے تحت ایم ایل سی کے طور پر نامزد کرنے کے لیے تلنگانہ کابینہ کے فیصلے سے کافی فخر محسوس کر رہا ہوں۔‘‘محمد اظہر الدین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے، سرکردہ لیڈران سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور کے سی وینو گوپال کا ان پر اعتماد کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ رینت ریڈی، نائب وزیر اعلیٰ ملّو بھٹی وکرمارک، تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر مہیش کمار گوڑ اور تلنگانہ کی اے آئی سی سی انچارج میناکشی نٹراجن کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے آگے کہا کہ ’’میں ایمانداری کے ساتھ اپنی ریاست کی خدمت کے لیے پرعزم ہوں۔‘‘Deeply honored and humbled by the Cabinet’s decision to nominate me for the MLC post under the Governor’s quota in Telangana.My heartfelt thanks to Congress President Shri @kharge ji, Smt. Sonia Gandhi madam, Shri @RahulGandhi ji, Smt. @priyankagandhi ji, and Shri…— Mohammed Azharuddin (@azharflicks) August 31, 2025تلنگانہ ماڈل ایک بصیرت افروز اور جامع ماڈل ہے، یہ سوشل جسٹس 2.0 ہے: راہل گاندھیسابق کرکٹر محمد اظہر الدین کی نامزدگی کا فیصلہ حیران کن تھا، کیونکہ ایسی قیاس آرائیاں لگائی جا رہی تھیں کہ حکمراں کانگریس پارٹی انہیں جوبلی ہِلز اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں امیدوار بنا سکتی ہے۔ ہفتہ (30 اگست) کو یہاں ہوئی ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں انہیں عامر علی خان کی جگہ نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح ہو کہ جوبلی ہلز سیٹ پر ضمنی انتخاب موجودہ رکن اسمبلی اور بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے لیڈر مگنٹی گوپی ناتھ کے انتقال کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ گوپی ناتھ نے 2023 میں اپنے قریبی حریف اظہر الدین کو 16000 سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی، ان کا انتقال رواں سال 8 جون کو ہوا تھا۔ اظہر الدین جو ریاستی کانگریس کے کارگزار صدر ہیں، نے کہا تھا کہ وہ ضمنی انتخاب لڑیں گے۔تلنگانہ میں ’اے آئی مشن‘ کا آغاز؛ سرکاری خدمات، تعلیم و صنعت میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کا ہدفقابل ذکر ہے کہ محمد اظہر الدین 2009 میں کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کے کچھ ماہ بعد اترپردیش کی مراد آباد لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ سال 2014 میں کانگریس نے انہیں راجستھان کی ٹونک-سوائی مادھوپر سیٹ سے میدان میں اتارا، لیکن وہ انتخاب ہار گئے۔ سال 2018 میں انہیں تلنگانہ کانگریس کا کارگزار صدر مقرر کیا گیا، انہوں نے اُسی سال ہوئے اسمبلی انتخاب میں پارٹی کے لیے مہم چلائی، لیکن پارٹی نے نہ تو انہیں اسمبلی اور نہ ہی پارلیمانی انتخاب میں امیدوار بنایا۔ اس کے بعد وہ سال 2023 میں جوبلی ہلز سیٹ سے انتخابی میدان میں اترے تھے، لیکن انہیں بی آر ایس لیڈر منگٹی گوپی ناتھ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔