حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضے کے منصوبے کی ’قیمت ادا کرے گا‘۔القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کا غزہ کی پٹی پر قبضے کا منصوبہ "اس کی سیاسی اور عسکری قیادت کے لیے تباہ کن ثابت ہو گا”۔ابو عبیدہ نے ٹیلی گرام پر حماس کی طرف سے شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا کہ "اور دشمن کی فوج اپنے سپاہیوں کے خون سے قیمت ادا کرے گی۔”ترجمان نے یہ بھی متنبہ کیا کہ اگرچہ حماس اسرائیلی اسیران کی زندگیوں کو "اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق” محفوظ رکھے گی لیکن انہیں غزہ میں فلسطینی گروپ کے جنگجوؤں کی طرح ہی خطرات لاحق ہیں۔ابو عبیدہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج اور حکومت کسی بھی قیدی کی موت کی "مکمل ذمہ داری اٹھائے گی”۔اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے غزہ شہر پر حملے کے ابتدائی مراحل شروع کر دیے ہیں۔چھ یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔اسپین، ناروے، آئرلینڈ، سلووینیا، آئس لینڈ اور لکسمبرگ کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں غزہ میں تازہ کارروائی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔