پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے ان کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بعض سابق رہنما متحرک ہوئے ہیں۔ ان کی ایک ہسپتال میں پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے جس کے بارے میں نو مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے والے اِن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔