عمان میں نیا قانون، درجنوں افراد کو شہریت مل گئی

Wait 5 sec.

دبئی (02 نومبر 2025): عمان نے شہریت کے نئے قانون کے تحت 45 افراد کو عمانی شہریت دے دی۔سلطنتِ عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے ایک شاہی فرمان کے تحت پینتالیس افراد کو عمانی شہریت دینے کی منظوری دی ہے، یہ اقدام اُن افراد کے اعتراف کے طور پر کیا گیا ہے جنھوں نے ملک سے گہرے تعلق اور وفاداری کا مظاہرہ کیا۔یہ اعلان نئے عمانی شہریت قانون کے نفاذ کے بعد سامنے آیا ہے، جو 2 فروری 2025 سے مؤثر ہوا اور سابقہ قانون کی جگہ نافذ کیا گیا۔ نئے قانون کے مطابق پیدائش، عمانی شہری سے شادی یا قدرتی طریقے (Naturalisation) سے شہریت حاصل کی جا سکتی ہے، تاہم ہر صورت کے لیے مخصوص شرائط مقرر ہیں۔گلف نیوز کے مطابق شرائط میں پیدائش کی بنیاد پر شہریت کے لیے والدین کی شہریت کا تعین، غیر ملکی شریکِ حیات کے لیے مخصوص مدت اور شرائط، اور قدرتی شہریت کے لیے رہائش، وفاداری اور کردار سے متعلق تقاضے شامل ہیں، قانون میں نسلی وراثت کے ذریعے شہریت (Citizenship by Descent) کے اصول بھی واضح کیے گئے ہیں۔کویت: گاڑیوں کی لازمی انشورنس پالیسی کے نئے قوانین نافذقانون میں واضح کیا گیا ہے کہ دوہری شہریت عام طور پر ممنوع ہے، سوائے اُن صورتوں کے جب سلطان استثنا دیں، کوئی بھی عمانی شہری جو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسری شہریت اختیار کرے گا، اپنی عمانی شہریت کھو دے گا۔مزید برآں، سلطان یا سلطنت کی توہین، ریاست مخالف سرگرمیوں، یا دشمن ممالک سے تعلق کی صورت میں شہریت منسوخ کی جا سکتی ہے۔ اگر کوئی عمانی شہری کسی غیر ملکی حکومت کے لیے ایسے عہدے پر کام کرے جو عمان کے مفادات سے متصادم ہو، اور سرکاری انتباہ کے باوجود استعفا نہ دے، تو اس کی شہریت بھی منسوخ کی جا سکتی ہے۔یہ اصول اُن شہریوں پر بھی لاگو ہوتا ہے جو دشمن ممالک کے لیے سرگرم کردار ادا کرتے ہیں۔ تاہم قانون اس بات کی بھی اجازت دیتا ہے کہ اگر وہ وجوہ ختم ہو جائیں جن کی بنیاد پر شہریت واپس لی گئی تھی، تو شہریت دوبارہ بحال کی جا سکتی ہے۔اسی طرح، جو شخص بلا جواز 24 ماہ سے زائد عرصہ عمان سے باہر رہے، وہ بھی اپنی شہریت کھو سکتا ہے۔شادی کی صورت میںاگر کوئی غیر ملکی مرد عمانی خاتون سے شادی کے ذریعے عمانی شہریت حاصل کرے، تو طلاق یا علیحدگی 5 برس کے اندر ہونے کی صورت میں وہ یہ شہریت کھو دے گا۔ تاہم، ایسی صورت میں بچوں کی شہریت برقرار رہے گی۔اسی طرح، کوئی غیر ملکی عورت جو عمانی مرد سے شادی کے ذریعے عمانی شہریت حاصل کرے، اگر طلاق کے بعد کسی غیر عمانی شخص سے دوبارہ شادی کر لے، تو اس کی عمانی شہریت دوسری شادی کے روز سے منسوخ ہو جائے گی۔