لوور میوزیم : نایاب شاہی زیورات کی چوری کے کیس میں بڑی پیش رفت

Wait 5 sec.

پیرس : فرانس کے مشہور لوور میوزیم میں ہونے والی قیمتی اور نایاب زیورات کی چوری کے کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔دنیا کے معروف لوور میوزیم سے 76 ملین پاؤنڈ مالیت کے نایاب شاہی زیورات کی چوری کے معاملے میں 38 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔لوور میوزیم میں 76 ملین پاؤنڈ مالیت کے نایاب شاہی زیورات کی چوری کے کیس کی سماعت کے بعد میں 38 سالہ خاتون پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔فرانسیسی حکام کے مطابق یہ خاتون پیرس کے شمالی علاقے لاکورنیو کی رہائشی ہے اور اس پر چوری میں معاونت اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔تحقیقات کے دوران پولیس نے بتایا کہ چار ملزمان نے گزشتہ ماہ 19 اکتوبر کو میوزیم کے اندر چوری کی ایک غیرمعمولی واردات کی۔چوروں نے مکینیکل لفٹ کی مدد سے عمارت کے بالائی حصے تک رسائی حاصل کی اور پاور ٹولز سے شیشے کے شو کیس کاٹ کر نو نایاب اشیاء چرائیں، یہ سارا عمل صرف 8منٹ میں مکمل ہوا۔چوری شدہ قیمتی اشیاء میں ملکہ میری امیلی، ایمپریس میری لوز، اور ایمپریس یوجینی سے منسوب تاج، ہار، اور زمرد و ہیروں سے جڑے بروچ شامل ہیں۔ان میں سے ایک نایاب ایمرلڈ سیٹ تاج بعد ازاں میوزیم کے باہر مخدوش حالت میں برآمد ہوا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے جزوی اعترافِ جرم کیا ہے، تاہم چوری شدہ زیورات ابھی تک برآمد نہیں ہو سکے۔مزید پڑھیں : لوور میوزیم سے زیورات چوری کرنے والے ملزمان کون ہیں؟پیرس کے عجائب گھر سے 8 منٹ میں 8 ارب روپے سے زیادہ کے زیورات چوری کرنے والے مشتبہ افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پیرس کے عجائب گھر سے 8 منٹ میں 8 ارب روپے سے زیادہ کے زیورات چوری کرنے والے مزید مشتبہ افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔’لوور میوزیم‘ سے گزشتہ ہفتے شاہی زیورات چوری ہوئے تھے جس نے ایک دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتے بعد 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، دونوں ہی مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کا عمل جاری ہے۔