چین کو روکنے کیلیے کینیڈا اور فلپائن کا اہم معاہدہ

Wait 5 sec.

کینیڈا اور فلپائن نے جنوبی بحیرہ چین میں بیجنگ کو روکنے کے لیے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن اور کینیڈا نے مشترکہ فوجی مشقوں کو وسعت دینے اور سیکیورٹی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کو بڑے پیمانے پر خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے جارحیت کے ردعمل کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔خاص طور پر متنازعہ جنوبی بحیرہ چین کے  اثرورسوخ کے اعتبار سے اس پر اہمیت دی جارہی ہے۔فلپائنی وزیر دفاع گلبرٹو ٹیوڈورو جونیئر اور کینیڈا کے وزیر دفاع ڈیوڈ میک گینٹی نے اتوار کو منیلا میں بند کمرے کی میٹنگ کے بعد اسٹیٹس آف ویزٹنگ فورسز ایگریمنٹ (SOVFA) پر دستخط کیے۔میک گینٹی نے کہا کہ یہ معاہدہ انسانی بحرانوں اور قدرتی آفات کے دوران مشترکہ تربیت، معلومات کے تبادلے اور ہم آہنگی کو مضبوط کرے گا۔ٹیوڈورو نے اس معاہدے کو ایشیا پیسیفک میں اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظم کو برقرار رکھنے کے لیے اہم قرار دیا اور ساتھ ہی چین پر توسیع پسندی کا الزام لگایا۔یہ معاہدہ کینیڈا کے فوجیوں کو فلپائن میں فوجی مشقوں میں حصہ لینے اور اس کے برعکس قانونی ڈھانچہ فراہم کرتا ہے۔ یہ اسی طرح کے معاہدوں کی عکاسی کرتا ہے جو منیلا نے امریکہ، آسٹریلیا، جاپان اور نیوزی لینڈ کے ساتھ کیے ہیں۔