سعودی عرب کو عالمی سطح پر بڑا عہدہ مل گیا!

Wait 5 sec.

(2 نومبر 2025): سعودی عرب کو 195 ممالک کی ممبران عالمی تنظیم میں بڑا عہدہ مل گیا ہے سربراہی کب سے سنبھالے گا۔سعودی عرب نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز( انٹو سائے) کی جنرل اسمبلی کے 25 ویں اجلاس میں شرکت کی جس میں سعودی وفد کی قیادت سعودی جنرل کورٹ آف آڈٹ کے صدر ڈاکٹر حسام بن عبدالمحسن العنقری نے کی۔آئی ایس پی اے اور الاخباریہ کے مطابق آرگنائزیشن کی جنرل اسبملی نے سعودی عرب جس کی نمائندگی جنرل کورٹ اف آڈٹ (جی سی اے ) کرتی ہے کو 2033-2031 کے لیے سربراہ مقرر کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سربراہی ملنے کے بعد سعودی عرب 2031 میں دنیا بھر کے 195 سے زیادہ ملکوں کے وفود کی میزبانی کرے گا۔جنرل کورٹ آف اڈٹ کے صدر ڈاکٹر حسام العنقری نے کہا کہ سعودی عرب اپنی سربراہی کے دوران انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انٹسی ٹیوشنز کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ سعودی عرب 2031 میں دارالحکومت ریاض میں تنظیم کے رکن ملکوں کی میزبانی کا منتظر ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز سعودی عرب کی بین الاقوامی حیثیت اور عالمی اعتماد کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کامیابی سعودی قیادت کی سپورٹ اور جنرل کورٹ آف اڈٹ کو با اختیار بنائے بغیر ممکن نہیں تھی۔کل (پیر) دوپہر ایک بجے سعودی عرب کون سا تجربہ کر رہا ہے؟