کابل : افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ خوفزہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔جرمن جیو فزیکل ریسرچ سینٹر کے مطابق افغانستان میں آنے والے زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث لوگ شدید خوف و ہراس کا شکار ہوئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔