دبئی میں گاڑی چلانے والے پاکستاںیوں اور غیرملکیوں کےلیے اہم خبر آگئی، ڈرائیور حضرات کےلیے نئے پیڈ پارکنگ زونز متعارف کرادیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کی سب سے بڑی پبلک پارکنگ کمپنی، پارکن پی جے ایس سی نے دبئی اسپورٹس سٹی (کوڈ ایس) اور دبئی انٹرنیشنل اکیڈمک سٹی (کوڈ ایف) میں نئے پارکنگ زونز متعارف کرائے ہیں۔ان پارکنگ زونز میں گاڑی پارک کرنے کا معاوضہ ادا کرنا پڑیگا، یہ پارکنگ زونز پورے شہر میں مسلسل توسیع کے اقدامات کے تحت بنائے جارہے ہیں۔پبلک پارکنگ ٹیرف اب دبئی اسپورٹس سٹی میں زون کوڈ ایس کے تحت لاگو ہونگے،ٹیرف اسٹرکچر کے تحت کام کے اوقات میں صبح 8:00 بجے سے رات 10:00 بجے تک 1 گھنٹے کےلیے پارکنگ چارجز 2 درہم ہونگے۔اسی طرح 2 گھنٹے کےلیے 4 درہم، 3 گھنٹے کےلیے 6 درہم، 4 گھنٹے کےلیے 8 درہم، 5 گھنٹے کےلیے 10، 6 گھنٹے کےلیے 12 ، 7 گھنٹے کےلیے 14 اور 24 گھنٹے کےلیے 20 درہم چارج کیے جائیں گے۔ڈرائیور حضرات یا گاڑی کے مالکان کےلیے درج ذیل سبسکرپشن پلانز بھی دستیاب ہوگا:ایک مہینہ کےلیے 300 درہم ، 3 مہینے کےلیے 800 درہم، 6 ماہ کےلیے 1,600 درہم اور ایک سال کےلیے 2,800 درہم چارج کیے جائیں گے۔دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی عاجزی کی ویڈیو وائرل