نیویارک کا نیا میئر کون ؟ فیصلہ آج ہوگا، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کو برتری حاصل

Wait 5 sec.

نیویارک کے میئر کا الیکشن آج ہورہا ہے ، ڈیموکریٹک اور مسلم امیدوار ظہران ممدانی کا مقابلہ ری پبلکن حریف کرٹس سلوا اور آزاد امیدوار اینڈریو کومو سے ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی تاریخ میں پہلی بارنیویارک میئر کے الیکشن پر پوری دنیا کی نظریں جمی ہوئی ہیں، ڈیموکریٹک اور مسلم امیدوار ظہران ممدانی کا مقابلہ ری پبلکن حریف کرٹس سلوا اور آزاد امیدوار اینڈریو کومو سے ہے۔پولنگ سے پہلے ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی نے حامیوں کے ساتھ بروکلین بریج سے سٹی ہال تک مارچ کیا۔ ظہران ممدانی نے صدر ٹرمپ کی جانب سے مخالفت کو اپنی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ "عوام میرے ساتھ ہیں، ہم تاریخ رقم کریں گے، "صدر ٹرمپ اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک میرے خلاف اور کومو کے ساتھ ہیں، لیکن عوام کی طاقت سب سے بڑی ہے، توجہ نیویارک میں رہائش پرآنیوالے اخراجات کم کرنے پر ہے۔ممدانی نے نیو یارک میں ریلی کے دوران شہریوں سے ووٹ کی اپیل کردیصدر ٹرمپ اور ایلون مسک کی جانب سے ممدانی کی مخالفت کے باوجود مسلم امیدوارکے پہلی بار نیویارک شہر کا میئر بننے کاامکان ہے۔ڈیموکریٹک پارٹی کے مسلمان امیدوار ظہران ممدانی انتخابی سروے میں سب سے آگے ہیں، ریئل کلیئر پولیٹکس کے تازہ ترین سروے کے مطابق ظہران ممدانی کو 45.8 فیصد حمایت حاصل ہے، جو اینڈریو کومو پر 14.7 پوائنٹس اور کرٹس سلوا پر 28.5 پوائنٹس کی برتری ہے۔دوسری جانب سابق صدر باراک اوباما نے ڈیموکریٹک گورنرز کی انتخابی ریلیوں میں شرکت کے دوران   ممدانی کو فون پر حمایت کی یقین دہانی کرائی۔نیویارک سٹی بورڈ آف الیکشنز کے مطابق اب تک 7 لاکھ 34 ہزار سے زائد ووٹرز قبل از وقت ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں، جو 2021 کے میئر کے انتخابات کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ ہیں۔پولنگ اسٹیشنز 4 نومبر کو نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے سے رات 9 بجے () تک کھلے رہیں گے۔ بعض مقامات پر اوقات میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔