آبنائے ہرمز پر ایران اور چین نے امریکی ڈالر کی بالادستی کو چیلنج کردیا، الجزیرہ

Wait 5 sec.

بیجنگ: آبنائے ہرمز پر ایران اور چین نے امریکی ڈالرکی بالادستی کو چیلنج کردیا، بیجنگ اور تہران چینی کرنسی یوآن کو فروغ دینے کیلئے متحرک ہوگئے۔الجزیرہ ٹی وی کے مطابق امریکا اسرائیل جنگ کے باعث عالمی معیشت میں ہلچل کا بھرپور فائدہ اٹھایا گیا، عالمی تیل تجارت کا 80 فیصد حصہ ڈالر میں طے ہوتا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کو یوآن کے فروغ کیلئے اہم ہتھیار بنالیا، کمرشل جہازوں سے یوآن میں فیس وصولی کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔الجزیرہ ٹی وی کے مطابق ایران نے پیٹرو یوآن کو عالمی مارکیٹ میں شامل کرنے کی بات کہی ہے، جنگ بندی کے تحت ایران نے 2 ہفتے کیلئے محفوظ گزرگاہ کی یقین دہانی کرائی ہے۔ماہرین کے مطابق ایران امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئے چینی کرنسی یوآن کو ترجیح دے رہا ہے، جنگ کے باوجود 2 ہفتے میں ایران نے 12 سے 13.7 ملین بیرل تیل برآمد کیا۔امریکی صدر نے ایرانی وزیر خارجہ کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کر دیاواضح رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ پہلے ہی یوآن کو عالمی ریزرو کرنسی بنانے کا ہدف بتاچکے ہیں۔